احساس راشن پروگرام میں 10لاکھ افراد کی رجسٹریشن ہوگئی، ایس ایم ایس سروس کا آغاز، ثانیہ نشتر

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔

احساس راشن رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا گیا۔ رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا، گھرانے کا کوئی بھی فرد رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرسکتا ہے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ نمبر ایسی موبائل سم سے بھیجا جائے جو اسی شخص کے نام پر رجسٹر ہے، احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے مزید کہا کہ کریانہ مالکان راشن پروگرام کے لیے صرف احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہوں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت گروسری کے تاجروں کو رجسٹریشن کے عمل اور اہلیت کے متعلق مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ مستحق افراد کی شناخت احساس نیشن سوشل اکنامک رجسٹری سروے کے ذریعے کی جائے گی۔ اشیائے ضروریہ پر رعایت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پورٹل پر کسی بھی خاندان کا ایک فرد رجسٹر ہوسکتا ہے۔ گروسری کے تاجر بھی پورٹل پر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ تاجروں کا درست بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ جن کے اکاؤنٹس نہیں ہیں وہ نیشنل بینک آف پاکستان کی قریبی برانچز پر جا کر اپنے بینک اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved