فوج اور عدلیہ کو مخصوص ایجنڈے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست کے سامنے منفی سیاست دم توڑ چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فوج اور عدلیہ کو مخصوص ایجنڈے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی۔ عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، سید مبین احمد اور سمیع گیلانی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات دیں۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں، سمت درست اور نیت نیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، قومی ادارے ہمارا فخر ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ عوام کو افراتفری کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔ پنجاب ہر لحاظ سے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آگے ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں، ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں، ان کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے، منصوبوں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے، شہر شہر دورے کرکے ترقیاتی منصوبوں کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے ، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، قومی ادارے ہمارا فخر ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ عوام کو افراتفری کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔ پنجاب ہر لحاظ سے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آگے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved