اگلے انتخابات کا نہیں اگلی نسل کا سوچنا ہو گا، وزیراعظم

23  ستمبر‬‮  2021

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کسان کارڈز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے دنیا دیکھی ہے، آپ حیران ہوں گے کہ وہ ملک جہاں لوگ غیر مسلم ہیں وہاں یہ سوچ ہی نہیں ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہو گی، وہاں لوگ خود آکر ووٹ ڈالتے ہیں چلے جاتے ہیں، کوئی دیکھنے والا نہیں ہوتا، جبکہ ہمارے ہاں انتخابات سے پہلے ووٹرز کو نکالنے کی بجائے دھاندلی روکنے کیلئے اقدامات پر میٹنگز کی جاتی ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے ملکی نظام خراب کیا، اسے مضبوط نہیں ہونے دیا، ہمیں ملکی ترقی کیلئے اگلے انتخابات کا نہیں اگلی نسل کا سوچنا ہو گا۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان میں ایسے لوگ آئے جو اربوں کے اثاثے بنا کر باہر بیٹھے ہیں، پیسہ کہاں سے آیا اسکی کی رسیدیں تک نہیں دکھا سکتے اور وہاں بیٹھ کر تقریریں کرتے رہتے ہیں۔

مافیاز کے خلاف جنگ کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مافیاز بیٹھے ہیں جو کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وہ قانون کی بالادستی نہیں چاہتے ، جب بڑے مافیاز پر ہاتھ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہمیں این آر او دے دو غریبوں کو پکڑ لو، ایسے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ آج ہم ان مافیاز کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہم کامیاب ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved