افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اورامریکا کو تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں، وزیراعظم

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر افغان عوام کی مالی مدد کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

 وزیراعظم عمران خان سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس کی قیادت میں ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے دونوں ارکان کانگریس کے دورہ پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ نہ صرف پاک امریکا تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا بلکہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی یہ نہ صرف پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے اور امریکا کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ صحت، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں تعاون کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر افغان عوام کی مالی مدد کرنے کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیکویڈیٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کیے جائیں گے تاکہ بینکنگ چینلز افغانستان کو فوری اقتصادی بوجھ اور چیلنجز کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرسکیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ امید ہے دونوں ممالک کے درمیان مزید اعلیٰ سطحی تبادلے ہوں گے جو تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر افغان عوام کی مالی مدد کرنے کی فوری ضرورت ہے اور افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں تاکہ ہمسایہ ملک میں فوری معاشی بوجھ اور چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

امریکی اراکین کانگریس نے تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کانگریس رکن گریگوری میکس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی روابط دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گی۔انہوں نے کووڈ 19 کے دوران معاشی بحران سے نمٹنے پر پاکستانی قیادت کو سراہا۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں اور قابل تجدید توانائیوں میں پاکستان کے تعاون کو بھی بے پناہ قرار دیا، پاکستان گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved