انڈس واٹر کمیشن اجلاس، پاکستان اور بھارت کے مستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پردستخط

31  مئی‬‮  2022

پاکستان اور بھارت نے سیلاب کی معلومات کی پیشگی اطلاع اورمستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پردستخط کر دئیے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک  بھارت مستقل انڈس کمیشن کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہوا جس میں پاکستان کے 6 رکنی وفد کی قیادت سید مہر علی شاہ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی کمشنر انڈس واٹر اے کے پل نے کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سے متعلق مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا اور سیلاب کی معلومات کی پیشگی اطلاع اورمستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پردستخط کئے گئے۔

پاکستان نےمغربی دریاؤں پربھارت کےہائیڈروالیکٹرک منصوبوں پراعتراضات سے آگاہ کیا اور پکل دل سمیت بھارت منصوبوں پرپاکستان کے اعتراضات کا بھی جواب طلب کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے سندھ طاس معاہدے کو حقیقی روح میں نافذکرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور  اگلا اجلاس جلد پاکستان میں منعقد کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پکل ڈل سمیت بھارتی منصوبوں پر اعتراضات دور کرنے کا مطالبہ کیا اوربھارت پر معاہدے کے تحت سیلاب کی پیشگی اطلاعات دینے پربھی زور دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارت نے اگلے فلڈ سیزن کے بعد معائنے کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بھارت نے پاکستان کے تصفیہ طلب اعتراضات اگلے اجلاس میں رکھنےکی یقین دہانی کرائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved