عمران خان نےعالمی اسپورٹس ایوارڈ جیت لیا، انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینیلٹی قرار

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے ،عمران خان نے عالمی اسپورٹس ایوارڈ جیت لیا۔

وزیراعظم   عمران خان نے دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس اعزاز   حاصل کرلیا جو انہیں آئندہ سال جنوری میں  دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کو کھیلوں کے شعبے میں خدمات کے اعتراف اورورلڈ کپ جیتنے پر ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ ایوارڈ دینے کا اعلان گزشتہ روز دبئی میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ عمران خان کا شمار دنیا کرکٹ کے عظیم ترین کپتانوں اور آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔خیال رہے کہ  یہ بین الاقوامی ایوارڈ  دبئی میں  ہر سال دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

یاد رہےکرکٹ کیرئر میں عمران خان بہترین بولر اور آل راؤنڈر کے بعد 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والے کامیاب ترین کپتان بنے، فاتح عالم بننے پر اکیس سالہ کرکٹ سفر ختم کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved