وزیر اعظم عمران خان کا قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واپس لینے کیلئے ٹھوس پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں لاکھوں ایکٹر اراضی پر قبضہ ختم کرانے پر مشاورت کی گئی،  وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب کسی فرد سے رعایت نہ برتی جائے۔ وفاقی اور صوبائی محکمے مل کر سرکاری اراضی سے قبضے ختم کرائیں گے۔وزیر اعظم نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو پلان ترتیب دینے کا ہدف دیتے ہوئے حکم دی کہ سرکاری اراضی واگزارکرانے کے لئے ایک ہفتے میں سفارشات مرتب کی جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی،صوبائی محکمے ملکر سرکاری اراضی سے قبضے ختم کرائیں گے، پہلےکیڈیسٹرل میپنگ کی مکمل کی گئی،اب محکمے ذمہ داری پوری کریں گے۔

یاد رہے 2روزقبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved