ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے پانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 174.30 روپے کا رہا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر177 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں 2 روز کے دوران ڈالر میں 94 پیسے کی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پاگیا ہے جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved