امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

2  جون‬‮  2022

امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکا نے یوکرین پر روس کے حملے پر دباؤ بڑھاتے ہوئے جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے منی منیجر اور ماسکو کی اشرافیہ کو لگژری بحری جہاز  فراہم کرنے والی ایک کمپنی کو  بلیک لسٹ میں ڈال دیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں میں روس کی17 شخصیات بشمول  پیوٹن کے قریبی ساتھی سرگئی رولڈوگن، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف سمیت 5 اشرافیہ کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلیک لسٹ میں 16 ادارے،7 بحری جہاز اور تین ہوائی جہاز بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق  یہ پابندیاں روس کی اشرافیہ بشمول صدر ولادیمیر پیوٹن کے استعمال کردہ کلیدی نیٹ ورکس کو نیچا دکھانے کے لیے  لگائی گئی ہیں، جو پیسہ چھپانے اور منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور گمنام طور پر دنیا بھر میں لگژری اثاثوں کا استعمال کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved