طالبان حکام سے پہلی مرتبہ بات چیت کیلئے اعلی سطحی بھارتی وفد کابل پہنچ گیا

2  جون‬‮  2022

افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گیا ہے۔

افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکام سے بات چیت کے لیے اعلی سطحی وفد کابل پہنچا ہے اوردونوں ممالک کے درمیان کابل سےغیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد بڑی پیشرفت ہے۔

اس ضمن میں بھارتی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل پہنچنے والا وفد سینئر طالبان رہنماؤں سے ملاقات کرے گا جس میں انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طویل عرصے سے جنگ اور شورش کے باعث افغانستان میں غربت و بھوک نے انسانی المیے کو جنم دینا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں متعدد مرتبہ عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے، اسی سلسلے میں دو مرتبہ پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنسز کی میزبانی بھی کرچکا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں پرانے روابط ہیں تاہم حکام نے کابل میں بھارتی سفارتخانہ دوباہ کھولنے کی بابت کوئی بات نہیں بتائی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں

About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved