بھارت افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کھولے اور ویزہ سروس بحال کرے، طالبان

3  جون‬‮  2022

طالبان حکومت نے بھارت پر افغان دارالحکومت کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے اورویزہ سروس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔

طالبان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے  ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وفد  کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دورکا آغاز اورخوش آئند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے قائم مقام  وزیرخارجہ عامرخان متقی سے بھارتی وزارت خارجہ  کے جوائنٹ سیکریٹری جے پی سنگھ نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی،افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی  اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان حکام نے کہا کہ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت افغان حکومت بھارت سے سیاسی ، معاشی اورثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔ بھارت خطے کا ایک اہم ملک ہے جس پرانے تعلقات ہیں۔

عبدالقہار بلخی  کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھارت سے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے، زیرالتوا بھارتی منصوبے مکمل کرنے اورافغان عوام کیلئے ویزہ سروس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved