اقوام متحدہ کا یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کی تجدید کا خیر مقدم

3  جون‬‮  2022

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرنڈ برگ نے یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کی تجدید کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ – (اے پی پی): عالمی خبر رساں ادارے نے گرنڈبرگ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کے بعد اس کی تجدید پر اتفاق کرتے ہوئے فریقین نے اس اقدام کو یمنیوں کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں میں جنگ بندی کے دوران شہریوں نے مثبت تبدیلی دیکھی ہے اور ملکی تنازعات میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ سے تجارتی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اورالحدیدہ بندرگاہ کے ذریعے ایندھن کی ترسیل میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین برسوں بعد پہلی دفعہ اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی اجلاس کر رہے ہیں۔

گرنڈبرگ نے کہا کہ میں فریقین کی ان اقدامات اور جنگ بندی میں توسیع کرنے کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں یہ تنازعات 2014ء شروع ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ وہ فریقین کے ساتھ جنگ بندی کے تمام عناصر کو مکمل طور پر مستحکم کرنے اور ایک پائیدار سیاسی تصفیہ حاصل کرنے کیلئے کام کرے گا۔انہوں نے جنگ بندی کے نفاذ اور تجدید میں تعاون پر عالمی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved