یاسین ملک کیخلاف بھارتی عدالت کا فیصلہ، بلاول بڑا اقدام

3  جون‬‮  2022

حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے فیصلے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے خط میں یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے خط کے متن میں کہاہے کہ یاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں، یاسین ملک کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کو خط میں مزید کہاہے کہ بھارتی روئیے کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، خط میں مزید کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ ہندوستان پر زور دے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر قید تمام دیگر کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved