امریکی صدر جوبائیڈن نے جلد دورہ سعودی عرب کا امکان ظاہر کر دیا

3  جون‬‮  2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے تسلیم کیا ہے کہ وہ جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں اور ذرائع کے مطابق اس دورے میں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے جلد سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق بائیڈن جون کے آخر میں یورپ اور اسرائیل کے دورے کے ساتھ سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن اب بھی سمجھتے ہیں کہ محمد بن سلمان اس بات کو نہیں مانتے کہ 2018ء میں ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ان کا کردار تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد ایک ایسے وقت میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو تقویت دینا ہو گا، جب بائیڈن امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور سعودی عرب بھی اپنی معیشت کا تیل کی آمدن پر انحصار ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved