ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور کرنل کی غیر طبعی موت

4  جون‬‮  2022

ایران نے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ایک اور کرنل  کی  غیر طبعی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا نے دعویٰ کیا ہے کہ قدس فورس کے کرنل علی اسماعیل زادے کی ہلاکت کچھ روز پہلے کراج شہر میں اپنے گھر میں پیش آنے والے حادثے کے باعث ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی جانب سے کرنل علی اسماعیل زادے کی ہلاکت کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم میڈیا رپورٹس میں ان کے قتل کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کے ایک اور نشریاتی ادارے نے  دعویٰ کیا کہ کرنل اسماعیل زادے اپنے گھر کی چھت یا بالکونی سے گر کر ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد  رہے کہ گزشتہ ماہ قدس فورس کے کرنل حسین سید خدائی کو تہران میں ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ کرنل علی اسماعیل زادے کی ہلاکت دو ہفتوں کے دوران قدس فورس میں دوسری بڑی غیر طبعی ہلاکت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved