بھارت میں اقلیتوں مخالف نفرت آمیز رویئے کیخلاف امریکا میں بھی احتجاج

4  جون‬‮  2022

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز رویئے کے خلاف امریکا میں بھی احتجاج شروع ہوگیا۔

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز رویئے کے خلاف امریکا میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ شکاگو میں بھارتی قونصلیٹ جنرل کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں بچوں، خواتین، طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سکھوں نے گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوجی آپریشن کے 38 سال کی تکمیل پر احتجاج کیا، سکھ مظاہرین نے خالصتان کی آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

کشمیری شرکاء، حریت رہنماء یاسین ملک کو خلافِ قانون سزا دینے پر سراپا احتجاج ہیں۔ پوسٹرز پر سکھ ریفرنڈم کے حق میں عبارت درج تھی۔ انڈین سیکولرزم کی موت، سکھ ہولوکاسٹ کے نعرے بھی درج تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved