بریکنگ سسٹم میں خرابی کی شکایات پر مرسڈیز کا اپنی 10 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

5  جون‬‮  2022

جرمن موٹرساز کمپنی مرسڈیز بینز نے اپنی گاڑیوں کے بریکنگ سسٹم میں خرابی کی اطلاعات پر دنیا بھر سے تقریباً 10 لاکھ گاڑیاں مرمت کیلئے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ وہ بریک سسٹم میں خرابی کی اطلاعات پر اپنی 10 لاکھ مرسڈیز گاڑیوں کو فوری طور پر واپس مرمت کیلئے واپس منگوا رہی ہے، اس حوالے سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں کو واپس منگوایا جا رہا ہے ان کے معائنے کے بعد جہاں ضرورت ہوگی ان پرزوں کو تبدیل کیا جائے گا،تاہم جب تک گاڑیوں کا معائنہ نہیں ہوتا اس وقت تک صارفین اپنی گاڑیاں نہ چلائیں۔

خبررساں ادارے نے جرمن فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ جو مرسڈیز بینز منگوائی گئی ہیں وہ 2004ء اور 2015ء کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved