شمالی کوریا کا بیک وقت 8 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

5  جون‬‮  2022

شمالی کوریا نے اتوار کے روز علی الصبح کم فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے، شمالی کوریا کا ایک وقت میں اتنی بڑی میں تعداد میں میزائلوں کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب کیا۔

امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائلوں کے تجربے سے کوئی فوری خطرہ نہیں۔

دوسری جانب  جاپانی وزیر دفاع نے شمالی کوریا کے تجربے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائلوں کے تجربے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved