سعودی حکومت نے پانچ ممالک کیساتھ باقاعدہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کا آغاز کر دیا

5  جون‬‮  2022

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے روڈ ٹو مکہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اس پروگرام میں ابتدائی طور پر پاکستان، انڈونیشیا،ملیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔یہ پروگرام سعودی عرب کے وسیع تر اصلاحات اور ترقی کی علامت سمجھے جانے والے منصوبے ویژن 2030ء کا حصہ ہے۔

اتوار کے روز سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کا مقصد عازمین کو اپنے ممالک سے آسانی کے ساتھ وصول کرنا اور ان کے حج کے طریقہ کار،ان کے ملک کے اندر ہی سے مکمل کرنا،آن لائن حج ویزہ جاری کرنا اور ہوائی اڈے پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کی تکمیل کا عمل مکمل کرنا ہے۔

اس پروگرام سے مستفید ہونے والے ممالک کے عازمین کے مملکت میں نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات کے مطابق ان کے سامان کی کوڈنگ اوران کی چھان بین،ان کے لیے مکہ اور مدینہ کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعود عرب کی وزارت داخلہ اس اقدام کو وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت حج اور عمرہ، شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی، سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی وزارتوں کے تعاون سے نافذ کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved