کمپنی میں بدترین آتشزدگی کے بعد دھماکہ، 5 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

5  جون‬‮  2022

بنگلا دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلادیش کی مشترکہ کمپنی بی ایم کنٹینر ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5  افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی ایم کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی کے دوران دھماکہ ہوا، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ہمارے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔سول سرجن الیاس حسین نے اموات کی تصدیق کی۔

مقامی میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے کہا کہ 100 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو ہسپتال لایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved