سپریم کورٹ کا آج ہی نسلہ ٹاور گرانے کا حکم

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو کہا کہ سارے شہر کی مشینری اور اسٹاف لیکر آو آج ہی اور نسلہ ٹاور گرا دو۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کی۔

کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے تاحال عمارت نہ گرائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ اب تک کتنی عمارت گرائی، بتائیں؟، کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے نسلہ ٹاور پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنی بلڈنگ گری، کتنا کام ہوا ہے، ہمیں اس کا بتائیں، جھوٹ مت بولیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہعہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں، آپ کو یہاں سے سیدھا جیل بھیجیں گے۔کمشنر کراچی نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سر میری بات سنیں، جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا آپ اپنے گھر میں کھڑے ہیں، یہ طریقہ ہے عدالت سے بات کرنے کا۔

جسٹس قاضی امین کا کمشنر کراچی سے کہنا تھا کہ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نا کریں۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سر میں عمارت گرانے کی کوشش کررہا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کوشش کو چھوڑیں، یہاں سے سیدھا جیل جائیں۔کمشنر کراچی نے عدالت سے معافی مانگی۔ جس پر چیف جسٹس نے کمشنر کو حکم دیا کہ یہاں سے فوری جائیں، نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہر کو رپورٹ دیں، نسلہ ٹاور کے ساتھ تجوری ہائٹس کی بھی رپورٹ ساتھ لائیں۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن دیگر افسران کے ہمراہ عدالت سے سیدھا نسلہ ٹاور پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کو اندر سے توڑنے کا کام جاری ہے اور باہر سے آج شام شروع کردیا جائے گا، نسلہ ٹاور کو روایتی طریقے سے مزدور اور مشین لگا کر توڑا جائے گا، بہت جلد ٹاور گرایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved