بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان، طالبان کا ردعمل سامنے آ گیا

6  جون‬‮  2022

طالبان حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی رہنماء کی جانب سے نبی کریمﷺکی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان اورنائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ افغان حکومت بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما کی طرف سے نبی کریمﷺکی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی کرتی ہے۔

انہوں نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جنونیوں کو اسلام کی توہین کرنے اورمسلمانوں کے جذبات کومشتعل کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

یاد رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک  پروگرام میں اسلام اورنبی کریمﷺکی کے حوالے سے گستاخانہ ریمارکس دئیے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved