پی آئی اے کی پروازیں کیسے بحال ہوں گی، یورپی یونین نے بتا دیا

6  جون‬‮  2022

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

خط کا جواب دیتے ہوئے ایاسا نے کہا کہ یورپی یونین کی تھرڈ کنٹری آپریٹرز سے متعلق ریگولیشن کے تحت پروازوں پر پابندی اٹھانے سے قبل پی آئی اے کا آڈٹ لازمی ہوگا۔

ایاسا نے کہا کہ پاکستان سی اے اے کے حالیہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ کا جائزہ لیا جائے گا، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ کے علاوہ پاکستان کی طرف سے مزید پیش رفت کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سی اے اے اور پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر غور اور جائزہ لیا جائے گا، اس تمام پیش رفت کا جائزہ لے کر پی آئی اے کی یورپ کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان میں ایوی ایشن سیفٹی کی نگرانی سے متعلق یورپی کمیشن اور ایاسا کے درمیان ٹیکنیکل سیشنز ہوئے ہیں۔

خط کے جواب میں ایاسا کا کہنا تھا کہ یورپ کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے بطور تھرڈ کنٹری آپریٹر پی آئی اے اور سی اے اے پاکستان کا آن سائٹ وزٹ ہوگا، ایاسا کے وفد کا دورہ پاکستان سی اے اے، یورپی یونین اور سیفٹی ایجنسی کی مشاورت سے طے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے دورہ پاکستان سے متعلق سی اے اے پاکستان رابطے میں ہے، ایاسا کی کلیئرنس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازیں بحال ہوں گی۔

یاد رہے کہ پی آئی اے پر جولائی 2020ء سے یورپی ملکوں کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved