ایک اورعدم اعتماد کی تحریک سامنے آگئی ، ووٹنگ کب ہو گی؟

6  جون‬‮  2022

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی۔

عدم اعتماد کی ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی، وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان برطانوی وزیر اعظم کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ بورس جانسن کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

برطانوی وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر صحت نے بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی غلطیوں پر معذرت کی ہے، ہمیں اب معاشی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی ، جبکہ ان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنزرویٹو اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved