بھارتی عدالت نے 2006ء کے واراناسی بم دھماکوں کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنادی

7  جون‬‮  2022

بھارتی عدالت نے ہندوؤں کے مقدس شہر وارانسی میں 16 برس قبل ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنا دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی اللہ خان پر گزشتہ ہفتے 2006ء کے حملوں میں قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، جہاں ان حملوں میں عبادت گزاروں سے بھرے ایک قدیم مندر اور ایک قریبی ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان دھماکوں میں 20 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں دیگر نہ پھٹنے والے بم بھی پولیس کو ملے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

جج نے پیر کے روز جاری کئے گئے عدالتی حکم میں کہا کہ ملزم کو قتل کا مجرم پایا گیا ہے اور اس پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، لہٰذا انہیں موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ ولی خان کو وارانسی دھماکوں کے چند ہفتوں بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، لیکن وارانسی میں وکلا نے ان کی نمائندگی کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث اس مقدمے کی سماعت میں تاخیر ہوئی اور مقدمے کو الہ آباد ہائی کورٹ نے کیس کو غازی آباد شہر منتقل کردیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved