پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ ملک کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو خط لکھ کر عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عالیہ حمزہ ملک نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والی کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف نعرے لگے اور ان کی تضحیک کی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری کا مزید کہنا ہے کہ کانفرنس میں ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ اور مفرور کو مہمان خصوصی بنایا گیا، کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو گالیاں دی گئیں۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ کمیٹی عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔
عاصمہ جہانگیرفاؤنڈیشن کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئےاسٹینڈنگ کمیٹی اسپیکرکوخط لکھ دیا
عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں چیف جسٹس پاکستان کےخلاف نعرےلگےان کی تضحیک کی گئی
ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ,عدالتوں سےبھاگاہوےمفرورکو چیف گیسٹ بنایاگیا
پاکستان کےاداروں کوگالیاں دیں گئیں pic.twitter.com/4waDHWjFmf— Aliya hamza malik (@aliya_hamza) November 24, 2021
یا د رہے کہ کل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان (ایس سی بی اے پی) نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے مقررین کے نقطہ نظرکی توثیق نہیں کرتی، فورم ملک کے قومی مسائل پر باہمی نقطہ نظر کے لیے مختص ہے۔بار اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار کسی ایجنڈے کے تحت کانفرنس کے انعقاد کے الزامات مسترد کرتی ہے، کانفرس کے انعقاد کا مقصد ترقی یافتہ اور جمہوری پاکستان ہے۔