امریکہ کی میزبانی میں جمہوریت پرکانفرنس، 110 ممالک مدعو، چین اور ترکی نظر انداز

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی صدر نے 110 ممالک کو جمہوریت پر ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں عراق اور اسرائیل کا نام تو شامل ہے، لیکن چین اور ترکی کا نام شامل نہیں ہے۔ چین اور ترکی کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر، سعودی عرب، اردن اور قطر بھی مدعو نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان کو کانفرنس میں ورچوئلی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

جموریت پرورچوئل کانفرنس کا انعقاد 9 اور 10 دسمبر 2021ء کو ہو گا۔

کانفرنس کے مقاصد

امریکی حکام کی جانب سے اس کانفرنس کے تین بڑے مقاصد بتائے گئے ہیں

  • آمریت کے خلاف دفاع
  • کرپشن کے خلاف جنگ
  • انسانی حقوق کا احترام

اس کانفرنس میں امریکی صدرآزاد میڈیا کی حمایت اور آزاد انتخابات کے دفاع میں نئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ امریکی حکام بدعنوانی اور غیر قانونی طور پر رقوم کی ترسیل کے خلاف اقدامات کا ابھی اعلان کریں گے، علاوہ ازیں تمام طبقات سے بالاتر ہو کر مساوی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved