پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ ٹوئٹ پر بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی یوتھ ونگ یووا مورچا کے سابق سیکرٹری ہرشیت سری واستوکو اسلام مخالف بیانات پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ نفرت انگیز ٹوئٹ کے ذریعے ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ہرشیت سریواستو کو بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیانات کے 4 دن بعد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ہرشیت کی ٹوئٹ کو حذف کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریم ﷺ سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔ بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت معطل کردی تھی۔