سکھوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا،بھارت کاسوشل میڈیا نیٹ ورک بے نقاب

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکھ ہونے کا دعویٰ کرنے والے اور تفرقہ انگیز بیانیے کو فروغ دینے والے لوگوں کے جعلی سوشل میڈیا کا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے 80 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی، جنہیں اب معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ جعلی تھے۔ رپورٹ کے مصنف، بینجمن سٹرک کے مطابق، نیٹ ورک کا مقصد سکھوں کی آزادی، انسانی حقوق اور اقدار کے ارد گرد اہم مسائل کے بارے میں تاثرات کو تبدیل کرنا تھا۔
جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے نیٹ ورک کا کام ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اکاؤنٹس کے ذریعے ہندو قوم پرستی اور بھارت نواز حکومتی بیانیے کو فروغ دینے کے لیے کیا۔
دوسری جانب اس نیٹ ورک کا براہ راست بھارتی حکومت سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ سے متعلق بھارتی حکومت نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved