چین نے پاکستان اور چین پر سائبر حملے کرنے والے بھارتی ہیکرز کو گرفتار لیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

چین کی معروف سائبر سیکیورٹی کمپنی نے بھارتی ہیکرز کا بھانڈہ پھوڑ دیا، چینی سائبر سیکیورٹی کی جانب سے ہندوستانی ہیکرز کو گرفتار لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو ژیانگ نامی تنظیم نے، ٹیکنالوجی، آلات اور طریقہ کار کے مکمل تجزئیے کے بعد بھارتی ہیکرز کا گروہ پکڑا گیا۔چینی سائبر سیکیورٹی کمپنی نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے بھارت میں ایک ریاستی سطح کی ہیکنگ تنظیم کو پکڑ لیا ہے جو بیجنگ اور اسلام آباد کے خلاف سائبر حملے شروع کر رہی ہے، جس کا واضح مقصد حساس فوجی محکموں پر ہے۔

چینی میگزین گلوبل ٹائمز کے مطابق بھارتی ہیکرز نے جنوبی ایشیائی ممالک کے سرکاری، فوجی و دفاعی اداروں پر سائبر اٹیک کئے۔ 2017 کے بعد سے بے بی ایلیفنٹ یا یو ژیانگ نامی ہیکرز کے حملوں میں ہر سال دوگنا اضافہ ہوا۔چینی ماہرین کے مطابق بھارتی ہیکرز نے خود کو نیپالی فوج،پولیس اور حکومتی اداروں کا لبادہ اوڑھا کر چینی اداروں پر حملے کئے۔ چینی سائبر سیکیورٹی لیب نے بھارتی ہیکرز کی کارروائیوں کی تکنیکی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved