مریم نواز کے وکیل کی جنید صفدر کے ولیمے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی درخوست

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے جج سے درخوست کی کہ آئندہ سماعت 17 دسمبر کے علاوہ کوئی اور تاریخ رکھ لیں کیونکہ اس تاریخ کو مریم نواز کے بیٹے کا ولیمہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے کیس کی سماعت کے دوران جنید صفدر کے ولیمے سے متعلق بات ہوئی۔جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔

جنید کے ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ لاہور میں دسمبر میں منعقد ہوگی جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ یاد رہے کہ شریف خاندان کی رہائش رائے ونڈ میں ہے جبکہ امکان ہے کہ جنید کی دلہن عائشہ کی رخصتی اسلام آباد سے ہوگی۔ بتایا گیا یے کہ ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد کے علاوہ سیاسی رہنماوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔ مریم نواز کے والد اور جنید صفدر کے نانا نواز شریف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved