یہ عدالت ہے، سیاسی پریس کانفرنس باہر کریں، مریم نواز کو احاطہ عدالت میں پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

 اسلام آباد احتساب عدالت کےسکیورٹی اہلکاروں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا۔

مریم نواز  اپنے کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئیں اور اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز  نے کہا کہ میرے کیس میں التوا نیب مانگ رہا ہے میں نہیں، نیب نے کیس کی تیاری کے لیے التوا مانگا ہے۔

سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی۔

احاطہ عدالت میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے مریم نواز کو میڈیا سے گفتگو سے روک دیا اور کہا کہ یہ کورٹ ہے، یہاں پریس کانفرنس سے گریز کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved