چینی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، پائلٹ محفوظ

9  جون‬‮  2022

چینی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔

پائلٹ نے طیارہ  زمین پرگرنے سے قبل ہی چھلانگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہا۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شیانگ یانگ شہر کے ایئرپورٹ کے قریب آج صبح لڑاکا طیارہ پرواز کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔

چینی میڈیا کے مطابق  یہ طیارہ چینگدو ایف 7 تھا جو سوویت یونین کے مگ 21 جیسا ماڈل ہے، حکام طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔

اس ماڈل کے طیارے چین میں 1960ء کی دہائی میں تیار کئے گئے تھے اور ان کا شمار  سب سے پرانے لڑاکا طیاروں میں ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved