عمران خان سچے عاشق رسولﷺ ہیں، ہمیں اسلام کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، فواد چوہدری

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بین الاقوامی بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلام اور نبی کریمﷺ کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، بین المذاہب ہم آہنگی پرامن دنیا کے لئے ناگزیر ہے، نبی کریمﷺ رحمت العالمین ہیں، وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسولﷺ ہیں، حکومت نے اسلامو فوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام تلوار سے پھیلا، صوفیا کرام نےہمیں اسلام کے عظیم مذہب سے ہمیں روشناس کرایا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، بین المذاہب ہم آہنگی پرامن دنیا کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کو مسخ کر کے پیش کیا جاتا ہے، ہمارے ہاں بھی ایسے مسائل موجود ہیں، اسلام اور نبی کریمﷺ کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہو سکتا کہ سرکار دو عالمﷺ کے نام کو چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر شدت پسندی کو مسترد کرنا ہمارا فرض ہے، اس ضمن میں علما کرام کو قومی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، بیرونی عوامل پر بات کرنا حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے بین المذاہب امن کانفرنس کے انعقاد پر وزارت مذہبی امور اور دیگر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved