گستاخانہ بیانات کیخلاف سراپا احتجاج مسلمانوں پر بھارتی پولیس کی فائرنگ

11  جون‬‮  2022

بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماو¿ں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس کی براہ راست فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم ﷺ کی شان میں بی جے پی رہنماو¿ں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس نے دھاوا بول دیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے ساتھ بدترین تشدد بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 مظاہرین جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

مودی سرکار کی انتہاپسند پولیس نے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتار بھی کیا مگر اس کے باوجود بھارت کے دیگرشہروں میں بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved