وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات طے کرے گی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آنے پر حلقے کے اعتبار سے موبائل فون پر ووٹرز کو حلقے کے اعتبار سے انتخابات سے متعلق سہولت فراہم کی جائے گی اس میں عارضی اور مستقل نمبر والوں کے پاس آپشنز ہوں گے۔ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی اور اس وقت ملک میں 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے اور بہت سپورٹ ملے گی کیوں کہ عمران خان کو سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی حمایت حاصل ہے، ان ایک کروڑ ووٹرز میں عمران خان اور پی ٹی آئی جیسی مقبولیت کسی کے پاس نہیں ہے۔
اپوزیشن صرف میڈی میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف میڈی میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے ہماری حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، مارچ میں بلدیاتی انتخابات شروع ہوجائیں گے جس میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے پھر پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا ہوتا ہے جس سے پہلے کوئی عقل کا اندھا ہی تحریک چلا کر نئے مسائل کو جنم دے گا۔وزیر داخلہ نے کہا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا بہترین وقت وہی تھا جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد لانگ مارچ کیا تھا لیکن اب ٹرین چھوٹ چکی ہے اور ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔
خوش قسمی سے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی، فضل الرحمان اسلام آباد آئے تواس وقت احتجاج کا وقت تھا،
اب اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی، یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں.
دشمن بھول جائےکہ پاکستان کی سرحد کوچھیڑ سکتاہے،@GovtofPakistan @PTVNewsOfficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/z5aK1Zc88s
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 24, 2021