شام میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

11  جون‬‮  2022

شام کے شہر درعا میں ایک ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور  34 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد گندم کے کھیت میں کام کرنے والے مزدور تھے۔

یاد رہےکہ رواں برس  شام میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی وجہ سے 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved