بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

12  جون‬‮  2022

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس( کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔
کے ایم ایس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved