پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باوجود پی ایس اوکی ملکیت اور زیرانتظام کام کرنے والے پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھے رہیں گے۔
پی ایس او کےٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان سٹیٹ آئل کی ملکیت والے پٹرول پمپس اور پی ایس اور کے زیر انتظام کام کرنے والے پٹرول پمپس کی فہرست جاری کرتے ہوئے ک ہم مشکل حالات میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، ان پٹرول پمپس پر جا کر معمول کے اوقات کے مطابق ایندھن کی خریداری کی جا سکتی ہے۔
ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔
پی ایس او کے زیر ملکیت اور زیر انتظام پیٹرول پمپ کی لسٹ دیکھنے کے لئے دیئے گئے لنک پہ کلک کریں:https://t.co/HQRr5Wauvc pic.twitter.com/0i6mcyHNOs
— PSO (@PSOPakistan) November 23, 2021
دوسری جانب شیل پاکستان کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 25 نومبر 2021ء کو پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا حصہ نہیں ہیں، کمپنی کے پٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے اور حکومت کی جانب سے رابطہ نہ کئے جانے کے باعث 25 نومبر 2021ءکو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے پٹرول پمپس صبح 6 بجے بند کر دئیے جائیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،کیونکہ کل پورے ملک میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل سمیت دیگر کمپنیوں کے پٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔ترجمان کے مطابق آئل سپلائی میں تسلسل برقرار رکھنے کیلئے آئل ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔