سعودی اسرائیل تعلقات سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کا اہم بیان

12  جون‬‮  2022

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دورے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو میکسیکو کے دورے کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مشرقِ وسطیٰ کے ممکنہ دورے کو سعودی اسرائیل تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے؟

امریکی صدر نے جواب دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے دورے میں ہم یہ دیکھیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سعودی عرب کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو بائیڈن رواں ماہ کے اختتام پر یورپ اور اسرائیل بھی جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved