بی جے پی قیادت کی نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی، چین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

13  جون‬‮  2022

پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں نازیبا بیانات دینے پر چین نے بھی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انا اور نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا، اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور تہذیبوں کے درمیان امن و مکالمت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بی جے پی قیادت کی جانب سے  نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کےخلاف احتجاج کے بعد  مودی کی حکومت نے بھارت میں جو صورت حال پیدا کی ہے امید ہے اس میں جلد بہتری آجائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved