حج سیزن کیلئے وسیع پیمانے پر تیاریاں شروع ،مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ آلات کی مرمت کا آغاز

13  جون‬‮  2022

سعودی عرب کے ادارہ برائے امورالحرمین الشریفین نے حج سیزن کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہیں،مسجد الحرام میں جراثیم کش دواوں کا سپرے کرنے والے آلات کی اصلاح ومرمت کا آغاز بھی کردیا گیاہے۔

سعودی خبررساں ادارے نے ادارہ امورالحرمین کی ماحولیات کے تحفظ کی کمیٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حج سیزن کے لیے وسیع پیمانے پرتیاریاں شروع کی گئی ہیں،مختلف شعبوں میں کام کے لیے مہیا کی جانے والی مشنری اور دیگر خودکارآلات کی دیکھ بھال اوران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین آلات کا باریک بینی سے معائنہ کررہے ہیں۔

مسجد الحرام کے شعبہ تحفظ ماحولیات اور انسداد وبائی صورتحال کی کمیٹی کے ذمہ دار حسن بن برکات السوبھری نے بتایا کہ اصلاح ومرمت کے شعبے کا کام جراثیم کش دواؤں کا سپرے کرنے والے روبوٹس کو مکمل فعال حالت میں رکھنا ہے جس کا مقصد اگرکوئی ایک آلہ خراب ہوتا ہے تو اس کی جگہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طورپرمتبادل فراہم کردیا جائے۔جراثیم کش آلات میں ڈالی جانے والے سینیٹائزر کی بھی مستقل بنیادوں پرفراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اہلکاروں کو یہ ذمہ داری تویض کی گئی ہے کہ وہ آلات کی نگرانی کرتے رہیں۔متعلقہ ٹیمیں مسجد الحرام میں نصب تمام آلات کا یومیہ بنیاد پرمعائنہ کرنے کے بعد ادارے کی مرکزی کنٹرول روم میں ان کے بارے میں رپورٹ دیتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved