جرمنی میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات، 196 پادری ملوث نکلے

13  جون‬‮  2022

جرمنی کے شہر مونسٹا میں واقع کیتھولک گرجا گھروں سے تعلق رکھنے والے 196 پادری بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث نکلے۔

عالمی  خبر رساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق چرچ کمیٹی نے 1945ء سے 2020ء تک کے واقعات کی تحقیقات کیلئے  ایک یونیورسٹی سے رابطہ کیا تھا۔یونیورسٹی آف مونسٹا نے اڑھائی سال کی تحقیقات کے بعد ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 1947ء سے 2008ء تک چرچ کی اعلیٰ شخصیات جنسی زیادتی کی شکایات کو دباتی رہیں۔

رپورٹ میںیہ بھی انکشاف کیا گیا  کہ پادری اور دیگر عہدیداران کو کچھ کیسز کی مکمل معلومات تھیں، جنہیں متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی بجائے دبا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زیادتی اور ہراسانی میں ملوث 196 پادری 1945ء سے 2020ء تک مونسٹا کے گرجا گھروں میں تعینات تھے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں شامل 5 فیصد نے 10 مرتبہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی،  متاثرہ بچوں کی تعداد 610 ہے لیکن اصل تعداد اس سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن پادریوں پر جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کا شبہ تھا، انکی سزا کے طور پر صرف ان کا تبادلہ کر دیا گیا، لیکن ان کے خلاف کوئی  قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

شہر کے بشپ نے آئندہ جمعے  کو اس معاملے پر بیان دینے کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے ابتدائی بیان میں متاثرہ بچوں سے معافی مانگی،  لیکن اس بات کا اعتراف بھی  کیا کہ اس قبیح فعل پرصرف معذرت کافی نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved