اسرائیل کی اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی ہدایت، وجہ کیا بنی؟

14  جون‬‮  2022

 ایران کی طرف سے بڑے پیمانے پر اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر اسرائیل نے فوری طور پر اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق استنبول میں موجود ایرانیوں کی بڑی تعداد چھٹی کے روز اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بناسکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر کوئی شہری ترکی میں موجود ہے تو اسے فوری طور وطن واپس  آجانا چاہیے،چاہے کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو موجودہ صورتحال  میں کوئی شہری ترکی کا سفر نہ کرے،کوئی شہری ترکی جانے کا اراد رکھتا ہے تو اسے فوری طور پر اپنا ٹرپ منسوخ کردینا چاہیے۔

دوسری جانب ایران نے الزام عائد کیا ہے کے حالیہ دنوں میں تہران میں گھر کے باہر قتل ہو نے والے پاسدارن انقلاب کے کرنل سید خدائی کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی سے اسرائیلی شہریوں کی واپسی جاری ہے،ایرانی پراپیگنڈے پر ترکی میں اسرائیلی شہریوں کو قتل اور اغواء کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔

یاد رہے کے ایران اور اسرائیل کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے کشیدگی کا شکار ہیں،ایران کا الزام ہے کے صیہونی ریاست تواتر کے ساتھ ایرانی جوہری سائنسدانون اور فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved