سعودی عرب کا پاکستانی طلباء کیلئے 25 یونیورسٹیوں میں سکالر شپس کا اعلان

14  جون‬‮  2022

 سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کیلئے 25 جامعات میں اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) کے مطابق وہ پاکستانی طلبہ جو سعودی عرب کی جامعات میں پڑھنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنی پسند کی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

یہ وظائف پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، زراعت، عربی/اسلامک اسٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دئیے جائیں گے۔

درخواست جمع کرانے کیلئے  ضروری ہے کہ آپ کا تعلق پاکستان یا آزاد کشمیر سے ہو، یہ وظائف 75 فیصد  پاکستان سے آنے والے طالب علموں کو دئیے جائیں گے جب کہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved