انڈونیشیا کا پاکستان کو فوری بڑے ریلیف پیکیج دینے کا اعلان

14  جون‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کے لئے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا،30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان روانہ ہو رہا ہے۔

 منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کا انڈونیشیا کا دورہ کیا اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب ہوئے۔ خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ دو ہفتے میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے پاکستان پہنچیں گے۔

 انڈونیشیا سے کل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے۔ پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا۔30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج  پاکستان روانہ ہو گا۔ انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی شامل تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved