پمپس مالکان ہڑتال کی آڑ میں ناجائز مطالبات کو تسلیم کروانا چاہتے ہیں، حماد اظہر

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لیے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے لہٰذا عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کردی ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے مگر پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کریں اورفیصلے پر نظرثانی کریں۔دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیوں کے ساتھ پیٹرول کی بلاتعطل سپلائی کے لئے رابطے میں ہیں، اوگرا تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔واضح رہےکہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن بڑھانے کے مطالبے پر ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved