روس کا طالبان کی عبوری حکومت سے متعلق بڑا فیصلہ

15  جون‬‮  2022

افغانستان کیلئے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

روسی میڈیاسے گفتگو میں ضمیر کابلوف کا کہنا تھاکہ طالبان کے نائب وزیر تجارت ماسکو کا دورہ کریں گے اور افغانستان نے کچھ مصنوعات کی خریداری کیلئے روس کو درخواست دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ روسی صدر نے افغانستان کیلئے اناج مختص کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر ضمیر کابلوف کا کہنا تھاکہ ماسکو طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرسکتا ہے اور  روس طالبان حکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا اور دیگر ممالک کی پیروی نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو اب تک کسی ملک نے باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے اور گزشتہ دنوں طالبان نے اسلامی ممالک سے حکومت تسلیم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved