سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

15  جون‬‮  2022

سعودی عرب میں رواں برس حج کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 45 برس سے کم عمر خواتین عازمین حج کے لیے محرم کا ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو مملکت پہنچتے ہی فوری طور پر بے دخل کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں تمام فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایت نامے پر عمل  کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کوتاہی کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved