بھارتی انتہا پسندی عروج پر، میچ کے دوران پاکستان مخالف نعرے

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

بھارت میں پاکستان سے نفرت کی انتہا عروج پر نفرت کھیل کے میدان میں بھی نظر آئی جس میں پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران دونوں ممالک کے تماشائیوں کا جنون جہاں عروج پر ہوتا ہے لیکن  وہیں اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان تلخ کلامی کے ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔

مگر بھارتی شہر کانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بھارتی تماشائیوں نے پاکستان سے نفرت کی انتہا کردی اور کھیل کے دوران نعرے بازی کی۔

کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران جہاں کمنٹیٹر اپنے تبصروں پرمصروف ہیں وہیں بیک گراؤنڈ پر بھارت کے حق میں اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی آوازیں گونج رہی ہیں۔

اسٹیڈیم میں موجود تماشائی ’پاکستان مردہ باد‘ کے نعرے لگارہے ہیں جنہیں ویڈیو میں با آسانی سنا جاسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved